چینی کی قیمت 200 روپے کلو: قومی اسمبلی میں امپورٹ اور مارکیٹ کی صورتحال

چینی امپورٹ کرنے کے باوجود 200 روپے کلو ہی ملے گی ، قومی اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف

نمائندہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی کمیٹی میں انکشاف کیا کہ چینی امپورٹ کرنے کے بعد فی کلو تقریبا 168 روپے 50 پیسے میں پڑے گی ۔
، کنوینئر کمیٹی عاطف خان نے کہا کہ مطلب چینی امپورٹ ہو کر بھی 200 روپے سے کم نہیں ملے گی۔
ممبر ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق نے کہا کہ ہمیں امپورٹ کا میکنزم تبدیل کرنا پڑے گا۔
عاطف اسلم کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
جس دوران رکن کمیٹی اسامہ احمد نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ گندم بھی وافر پڑی ہے۔
لیکن ایکسپورٹ پر پابندی ہے، جب گندم وافر ہے اور پابندی ہے تو چینی ایکسپورٹ کی اجازت کیوں؟
عاطف خان نے کہا کہ جب تک شوگر ملز کو ڈی ریگولرائز نہیں کریں گے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
، اجازت دی جانی چاہیے کہ کوئی بھی شوگر مل لگا سکے، نئی شوگر ملز لگیں گی تو مقابلہ بڑھے گا اور قیمتیں کم ہوں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں