اسحٰق ڈار کا بھارت سے جنگ بندی بیان: سیز فائر کی پیشکش نہیں کی گئی
نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے بھارتی جارحیت کا بھر پور انداز میں جواب دیا جسے نہ صرف بھارت بلکہ پور ا دنیا نے تصدیق کی۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے،۔
کسی کو نہیں کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی یا سیز فائر کروا دیں۔
، ہم نے 10 مئی کی صبح 4 بجے سے 8 بجے تک جوابی کارروائی کی، صبح 8 بج کر 15 منٹ بجے پر امریکی سیکریٹری مارکو روبیو نے کال کر کے بتایا کہ بھارت سیز فائر کا خواہشمند ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں نے مارکو روبیو کو جواب میں کہا کہ ہاکستان امن پسند ملک ہے ہم تو جنگ چاہتے ہی نہیں ہیں، ہمارا مقصد ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر کھڑا کرنا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں