آٹو انڈسٹری کو فنانس تک رسائی مہنگی توانائی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے: ہارون اختر

ہارون اختر کی رپورٹ: پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے چیلنجز اور مستقبل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا ہے ملک میں آٹو انڈسٹری کا جی ڈی پی میں 3 فیصد شیئر جبکہ صنعت کو فنانس تک رسائی اور مہنگی توانائی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ہارون اختر نے چینی اسٹاک سے متعلق مسابقتی کمیشن کے اعدادوشمار کو سو فیصد غلط قرار بھی دے دیا ۔
اسلام آباد میں آٹو سمٹ 2025 میں اظہارخیال کرتے ہوئے ہارون اختر نے کہا پاکستان میں سات بڑی کار کمپنیوں کی مقامی پروڈکشن جاری ہے۔
، آٹوپارٹس انڈسٹری میں 25 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
، پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے،حکومت ایکسپورٹ بیسڈ ترقی چاہ رہی ہے۔
جس کیلئے شرح سود اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ۔
ٹیرف پالیسی اورآنے والے صنعتی پالیسی پر شراکت داروں کو اعتماد میں لیا۔
ہارون اختر نے کہا پاکستان میں سات بڑی کار کمپنیوں کی مقامی پروڈکشن جاری ہے۔
، ملک میں بارہ سو سے زائد آٹو پارٹس مینوفیکچررز مقامی پرزہ جات تیار کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کے ہدایت پر پالیسیز سے مقامی آٹو انڈسٹری کو عالمی معیار پر لایا جائے گا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں