خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات اور نقصانات کی تازہ ترین تفصیلات
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 377 تک پہنچ گئی
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 377 تک پہنچ گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے سیلاب اور فلڈ کے نقصانات سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی ۔
جس کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک 377 افراد جاں بحق جبکہ 182 زخمی ہوئے ہیں۔
. رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 294 مرد، 50 خواتین اور 33 بچے شامل ۔
جبکہ زخمیوں میں 145 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ سے 1377 مکانات متاثر، 355 مکمل تباہ، 1022 جزوی نقصان پہنچا۔
حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی میں پیش آئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں