وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اقدامات

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سب سے پہلے سوات پہنچے جہاں وفاقی وزیر امیر مقام نے ان کا استقبال کیا۔
، وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
سوات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بونیر روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بونیر، شانگلہ اور صوابی کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
، بعدازاں وزیراعظم نے بونیر میں متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی چیک تقسیم کئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں