ڈی پورٹ پاکستانی شہریوں پر 5 سالہ پابندی اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پالیسی

وزارت داخلہ: ڈی پورٹ پاکستانی شہریوں پر 5 سالہ پابندی اور بیرون ملک سفر کی روک تھام

ڈی پورٹ پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر 5 سال کی پابندی ہے، وزارت داخلہ
جرائم اور ناپسندیدہ سرگرمیوں کی بنیاد پر بیرون ممالک سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پالیسی سے متعلق سینیٹ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
وزارت داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق بیرون ملک سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کے نام 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا جاتا ہے۔
بیرون ملک سے ڈی پورٹ شخص کوپی سی ایل پر رکھنے کی مدت 5 سال ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پی سی ایل پرنام شامل ہونےکےبعد متعلقہ شہری 5 سال تک بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا۔
، ڈی پورٹ شخص کو5 سال سے زائد مدت تک کیلئے بھی پی سی ایل پر رکھا جاسکتا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں