افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 76 افراد جاں بحق
افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 76 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔
میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں رات گئے خوفناک ٹریفک حادثے میں 19 بچوں سمیت 76 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ بس کے ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
، تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں زیادہ اموات ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنیوالے زیادہ تر افراد ایران سے ملک بدر کئے گئے افغان تارکین وطن تھے، لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں