قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، الیکشن کمیشن کا اعلان

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 143 ساہیوال، این اے185 ڈی جی خان اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 203 ساہیوال کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب 5 نومبر کو ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق 26 اگست کو ریٹرننگ آفیسرز پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
، 28 سے 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔
امیدواروں کی عبوری فہرست 30 اگست کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 3 ستمبر تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
، 8 ستمبرتک کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل کی جاسکے گی۔ 12 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں