برطانوی بادشاہ چارلس کی متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی
برطانوی بادشاہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب کی تباہی پر افسوس کا اظہار
برطانوی بادشاہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی اور امدادی کاموں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں کنگ چارلس نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں سے ہمدردی رکھتے ہیں جنہوں نے اس قدرتی آفت میں اپنے پیاروں کو کھویا۔
چارلس نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی عوام کی ہمت اور امدادی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں