بانی کی ضمانت پر رہائی قانونی فیصلہ ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بانی کی ضمانت پر رہائی قانونی فیصلہ ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا انصاف کے تمام فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہونےچاہیے،۔
بانی پربنائے گئے جھوٹے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں،آئین و قانون پر عملدرآمد ہی حقیقی انصاف ہے۔
،ضمانت پر رہائی نے ثابت کر دیا کہ بانی چیئرمین بے گناہ ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
،چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں