فیلڈ مارشل انٹرویو تردید: ڈی جی آئی ایس پی آر کا مؤقف

فیلڈ مارشل نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی معافی کی بات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سہیل وڑائچ کے کالم میں کیے گئے دعوؤں کی تردید کردی۔
لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ برسلز میں فیلڈ مارشل کی طرف سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا۔
، برسلز کے ایونٹ میں سیکڑوں لوگوں نے تصاویر بنوائیں، ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا، یہ ایک صحافی کی ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
، سہیل وڑائچ کی یہ ایک نامناسب حرکت تھی، جو غیر قانونی حرکت کرے اسے قانون میں کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے برسلز میں کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا۔
، سہیل وڑائچ کے جس کالم کی بات ہورہی ہے وہ برسلز کا ایک ایونٹ تھا۔
، جس میں سیکڑوں لوگوں نے تصاویر بنوائیں، برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا، یہ ایک صحافی کی ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
، سہیل وڑائچ کی یہ ایک نامناسب حرکت تھی۔