پاکستان نے نئے پیمنٹ سسٹم کے ساتھ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شمولیت اختیار کرلی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’پرزم پلس‘ کے نام سے جدید ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔
، جس کے بعد پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو عالمی معیار کے جدید پیمنٹ سسٹمز کو استعمال کر رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے باضابطہ طور پر ’پرزم پلس‘ کے نام سے نیا ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکانزم لانچ کر دیا ہے۔
، جس کا مقصد ملک کے پیمنٹ انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ڈیجیٹل طور پر شمولیتی معیشت کو فروغ دینا ہے۔
یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ کے انفرااسٹرکچر کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں