بارش کے بعد کراچی میں اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کر لیا
کراچی میں فلڈنگ پر معذرت خواہ ہیں، بٹن دبا کر سارا پانی نہیں نکال سکتے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 200 ملی میٹر بارش سے اربن فلڈنگ ہوئی جس پر معذرت خواہ ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
، مگر بٹن دبا کر سارا پانی نہیں نکال سکتے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ ہوئی، اتنی بارش کے بعد بٹن دباکر سارا پانی نہیں نکال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش سے اربن فلڈنگ کی صورتحال نہیں ہونی چاہیے تھی اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ لوگوں سے التجا ہے کہ حکومت کی بات سنا کریں۔
، ہم نے عوام سے کہا کہ بارش میں جہاں ہیں، وہیں بیٹھے رہیں مگر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
، پوری شاہراہ فیصل جام تھی، ہمیں روڈ بند کرکے لوگوں کو روکنا چاہیے تھا جو نہیں کیا، یہ بات مانتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں