عالمی دن پر اظہار یکجہتی، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
، پاکستان کے ہر شہری، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ جنگ لڑی۔
دہشت گردی سے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی قومی جذبات کی عکاس ہے۔
، پاکستان کے ہر شہری، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلی صف میں رہ کر یہ جنگ لڑی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو قوم نے بڑی بہادری، عزم و ہمت اور قربانیاں دے کر شکست دی۔
، دہشت گرد قومی غیرت و حمیت اورامن و خوشحالی کے عزم کو پسپا نہیں کر سکے۔
، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں