وفاقی مالیات میں 3750 کھرب روپے کی بے ضابطگیاں، اے جی پی کی رپورٹ
اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان وفاقی مالیات میں 3750 کھرب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے لے آیا
آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت محکموں و اداروں کے امور میں 3750 کھرب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں، مالی بدانتظامی اور قومی خزانے کو نقصان کی نشاندہی کی ہے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
اے جی پی نے سخت تشویش ظاہر کی کہ عوامی فنڈز کا صرف 13 فیصد عوامی فلاح پر خرچ ہوا، جس نے ملک کے مالیاتی امور پر سنگین سوالات کھڑے کردیے۔
آڈٹ سال 25-2024 کی اپنی رپورٹ میں اے جی پی نے وفاقی حکومت کے اکاؤنٹس، بشمول وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر حکومتی اداروں کے مالی سال 2024 کے حسابات کا جائزہ لیا۔
، رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ان بے ضابطگیوں کا بار بار سامنے آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یا تو نگرانی کا نظام ناکافی ہے یا اندرونی کنٹرول کے ڈھانچے میں خامیاں ہیں‘۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں