عمران خان مستقبل قریب میں رہا ہوتے نظر نہیں آرہے: حکومتی شخصیات مطمئن

عدالتوں میں تاخیر، عمران خان مستقبل قریب میں رہا نہیں ہورہے: ذرائع

اسلام آباد: حکومت کے متعلقہ حکام مطمئن ہیں کیونکہ وہ عمران خان کو مستقبل قریب میں جیل سے رہا ہوتا نہیں دیکھ رہے۔
جس وقت پی ٹی آئی سپریم کورٹ کی طرف سے 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت پر خوشی منا رہی ہے۔
، اس وقت دوسری جانب کے حالات پارٹی کیلئے باعثِ اطمینان نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی اور اس کے حامی بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں۔
لیکن مستقبل قریب میں ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
اعلیٰ عدلیہ کی اعلانیہ پالیسی کے مطابق، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کئی ماہ بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں متوقع ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں