وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایاجات کی بڑی رقم جاری کردی
پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 87 کروڑ روپے جاری
حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی۔
پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے خوشخبری، بقایاجات کی بڑی رقم جاری کردی گئی۔
وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو 2 ارب 87 کروڑ سے زائد رقم جاری کردی گئی، وزارت صنعت و پیداوار نے وفاق سے رقم جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ای سی سی نے واجبات کی ادائیگی کیلئے رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو ساری رقم 20 سال کے قرض پر دی ہے، اسٹیل ملز حکومت کو یہ رقم 20 سال میں سود سمیت واپس کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں