وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی تقسیم کیلئے 11 ویں این ایف سی کمیشن قائم
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 ویں این ایف سی کمیشن کی منظوری دیدی ہے جس کا وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 9 رکنی کمیشن کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
، چاروں صوبائی وزرائےاعلیٰ کمیشن کے رکن ہوں گے، چاروں صوبوں سے ایک ایک ماہر رکن کمیشن میں شامل کیا گیا ہے ۔
پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ ، سندھ سے ڈاکٹر اسعد سعید ، خیبر پختوانخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول ، بلوچستان سے ڈاکٹر فرمان اللہ این ایف سی کے رکن مقرر کر دیے گئے ہیں۔
، نئے این ایف سی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے گئے۔
کمیشن وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس محاصل کی تقسیم کیلئے سفارشات دے گا، ۔
صوبائی دائرہ اختیار میں آنے والے شعبوں کے اخراجات کا بوجھ کی تقسیم ، صوبائی حکومتوں کیلئے گرانٹس ان ایڈ کا تعین ٹی او آرمیں شامل ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں