فہد عوان ملتان پرفارمنس اور شوبز میں کامیابی کا راز

فہد عوان ملتان پرفارمنس: شائقین کا بے حد پسندیدہ اسٹار

ملتان( شوبز رپورٹر )اپنے ہی شہر میں سٹار کی حیثیت سےآکر کام کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
میری تمام تر ترقی میرے والد محترم شیر محمد ا عوان اور والدہ محترمہ کی دعاؤں کا بہت بڑا ہاتھ ہے ان خیالات کا اظہار ملتان سے تعلق رکھنے والے شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو نوجوان اداکار فہد عوان نے روزنامہ بیٹھک کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اعتبار سے اب تک پاکستان کے تقریبا تمام شہروں میں اپنی پرفارمنس پیش کی۔
لیکن جو مزہ اپنے شہر میں آکر پرفارم کرنے کا ہے اس کا اظہار کرنا میرے لیے مشکل کام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح شعبہ انڈسٹری ایک بہت بڑی دنیا ہے اور اتنے بڑے سمندر میں میں خود کو ایک قطرے کی مانند سمجھتا ہوں میں نے اپنے تمام ترسینئرز کی ہمیشہ عزت کی اور ان کے تجربہ سے استفادہ حاصل کر کے اپنی پوری توجہ اور لگن کے ساتھ اپنے کام کو ذمہ داری سے نبھایا خاص کر لاہور جا کر جو رہنمائی انٹرنیشنل سٹار پاکستان کی شان اور میرا مان نسیم وکی سے حاصل کی۔
یہی وجہ ہے کہ شعبے حلقہ میں آج میرا نام اچھے اور قابل فنکاروں میں لیا جاتا ہے۔ ویسے تو بہت سی اداکارائوںکے ساتھ میری جوڑی کامیاب رہی لیکن انٹر نیشنل سٹار مہک ملک کے ساتھ اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین نے نہ صرف داد سے نوازا بلکہ ہمیشہ کامیابی بھی حاصل رہی ۔
ایک لمبے وقفہ کے بعد ملتان سٹیج پر پرفارم کیا ۔جس سے ملتان کے شائقین نے ہمیشہ کی طرح بے حد پسند کر کے مجھے داس سے نوازا اس پر میں اپنے تمام چاہنے والے شائقین کا بے حد مشکور و ممنون ہوں ۔
میری ائندہ بھی کوشش رہے گی کہ اپنے پاک وطن پاکستان کے لیے اپنی فنی خدمات کو بہتر سے بہتر انداز میں پیش کر کے ان کے دلوں پہ راج کر سکوں۔