کراچی میں سندھ بھر سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک پکڑا گیا
کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹیم اور سہولت کاروں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بم دھماکوں اور دہشت گردی میں را کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آگئے۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس افسران نے اہم پریس کانفرنس کی،۔
ایڈیشنل اے آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر اور دیگر افسران موجود تھے۔
ایڈیشنل اے آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کراچی بھاتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
، اٹھارہ مئی کو ماتلی میں فلاحی کاموں میں ملوث شخص کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، ٹارگٹ کلنگ میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا
خلیجی ملک میں رہائش بھارتی شہری نے ملزمان کو استعال کیا، ملزمان نے 5 دن تک ماتلی میں ریکی کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں