بلوچستان کے مسائل کا حل سول و عسکری تعاون سے ممکن
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول و عسکری اداروں کے تعاون کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دے دیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےبلوچستان تربت کادورہ کیاؤ
،بلوچستان آمد پرفیلڈمارشل کا استقبال کور کمانڈربلوچستان نےکیا،فیلڈمارشل کوفتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشنزپربریفنگ دی گئی۔
،اس کےعلاوہ جنوبی بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پرفیلڈمارشل عاصم منیر نےگڈگورننس اورعوام دوست ترقی پر زوردیتےہوئےکہا بلوچستان کے عوام کی امن وخوشحالی کیلئےپاک فوج ہمیشہ شانہ بشانہ ہے،۔
سول اورملٹری اداروں کی مشترکہ کاوشوں سےہی مسائل حل ہونگے،پاک فوج ہرحال میں ملکی خودمختاری کےتحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں