افغان شہری پاکستان میں ڈیرے ڈالنے پر مجبور، اگست 2021 سے صورتحال برقرار
کسی تیسرے ملک منتقل ہونے کی امید میں اگست 2021 میں پاکستان آنے والے افغان شہری پاکستان میں ڈیرے ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔
امریکا سمیت کئی ممالک کی طرف سے پالیسی تبدیل ہونے کی وجہ سے افغان شہری پاکستان سے منتقل نہ ہو سکے۔
صرف ایک ماہ کے دانیال کو نہیں معلوم کہ اس کا وطن کونسا ہے، وہ پیدا تو پاکستان میں ہوا،۔
پر بڑا کہاں ہو گا، زندگی کہاں گزارے گا اور اس کی پہچان کیا ہوگی، کوئی نہیں جانتا۔
اسلام آباد کے ایک پارک میں کھلے آسمان تلے دیگر بے خانماؤں کے سنگ ماں کی لوریاں ہی محو حیرت ننھے دانیال کی دنیا ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں