بھارت سے جب بھی بات ہوئی برابری کی بنیاد پر ہوگی،محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھارت بات چیت اور ٹیم پرفارمنس پر اظہار خیال

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہاہے کہ اللہ نے چاہا ہماری ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی، توقع ہے کہ کھلاڑی دبئی میں اچھا پرفارم کریں گے ،۔
بھارت سے جب بھی بات ہوئی برابری کی بنیاد پر ہو گی، بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے۔
، جو بھی ہو گا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری نظرآئے گی۔
، کھلاڑیوں کی سلیکشن میں میرا ایک فی صدبھی کردار نہیں ہے ، سلیکشن کمیٹی، ایڈوائرزی باڈی مل کر ٹیم منتخب کرتے ہیں۰
، یہی ہدایت کی ہے کہ میرٹ پر فیصلے کریں ، مجھے سلیکٹرز پر اعتماد ہے کہ وہ اچھی ٹیم سلیکٹ کررہےہیں۔
، کوشش ہے کہ نئے سے نئے کھلاڑی آئیں تاکہ زیادہ مقابلہ ہو، خواتین ٹیم سے سیاست نکلی ہے۔
،توقع ہے پرفارمنس بہترہوگی، خدا کا واسطہ ہے ٹیم پر تنقید بند کردیں ۔
، ٹورنامنٹ کےدوران ہی کھلاڑیوں پر تنقید شروع ہوجاتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں