-
سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی، پنجاب اسمبلی میں سکروٹنی مکمل
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کےلئے وزیر اعظم کے مشیررانا ثناء اللہ اور سابق سینیٹراعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجازکے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے رانا ثناء اللہ الیکشن کمیشن لاہور کے دفتر پُہنچے جہاں اُنکے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک خالد کھوکر سمیت دیگرارکان اوروکلا موجود تھے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکرلئے گئے۔
سکروٹنی کےموقع پر پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی علی امتیازوڑائچ بھی موجود تھے۔
ریٹرننگ آفیسرآج تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کاعمل مکمل کرلیا۔
نوستمبر کوسینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی الیکشن ہوگا۔
واضح رہے نو مئی کے مقدمات میں سزا ہونے پر سینیٹ کی پنجاب میں جنرل نشست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں