پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) اور مسلم لیگ ( ن ) نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔
ضمنی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے وفد کی میٹنگ ضمنی انتخابات سے متعلق ہوئی ہے اور ہماری ملاقات میں طے ہوا کہ مل کر ضمنی انتخاب لڑیں گے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ سابقہ الیکشن میں جس پارٹی کا رنر اپ امیدوار تھا وہی رہے گا۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات دونوں جماعتوں کی قیادت کے حکم پر ہوئی اور ضمنی انتخابات کا اصول طے ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں کے وفود نے اپنی قیادت کے حکم پر ملاقات کی اور پوری پاکستان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم دونوں اتحادی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں