ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان اور سرمایہ کاری قوانین میں اصلاحات پر زور
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری سستی، برق رفتار اور زیادہ شفافیت کی حامل ہے۔
، ملک کے 10 تا 15 فیصد افراد ڈیجیٹل کاروبار سے منسلک ہیں، مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان مزید بڑھے گا۔
، ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے قوانین کو بھی بہتر بنانا ہوگا تاکہ سرمایہ کاری میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہفتے کو اسلام آباد میں ’بلاک چین اینڈ ڈیجیٹل ایسٹس: ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن‘ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات مرتب کرنا ہوں گی، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
، کرپٹو مائیننگ زیر غور ہے، اس حوالے سے کرپٹو کونسل تشکیل دی گئی ہے۔
، ڈیجیٹل اثاثوں اور کاروبار کے قوانین پر کام جاری ہے، تاجر اور سرمایہ کار طبقہ کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں