پنجاب میں نجی اسپتال سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مراسلہ جاری
پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی اسپتالوں کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے مراسلہ بھیج دیا۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام نجی اسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے نجی اسپتالوں میں کیمرے نصب کرنے کا حکم دیدیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی، آئی سی یو، چلڈرن نرسریز، داخلی اور خارجی راستے، ویٹنگ ایریاز سمیت ہر مقام پر کیمرے نصب کیے جائیں۔
، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج 40 روز تک محفوظ رکھی جائے۔
مراسلے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج صرف قانونی وجوہات پر حوالے کی جائے گی۔
، کیمرے نصب کرتے ہوئے مریضوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں