پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ کی امداد کا اعلان

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ کی ابتدائی امداد اور تعاون

اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلیے امداد کا اعلان
اقوام متحدہ نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ ڈالر امداد جاری کر دی ہے۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امدادی کارروائیوں کی قیادت پاکستانی حکام کر رہے ہیں۔
جبکہ اقوامِ متحدہ اور اس کے مقامی شراکت دار تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق، اقوامِ متحدہ کا ایک وفد بدھ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لے گا۔
پاکستان میں رواں مون سون سیزن کا آغاز 26 جون کو ہوا، ۔
جس کے بعد سے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 798 افراد جاں بحق جبکہ 1,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
سیلاب کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کی اشیاء کی شدید قلت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں