آئی ایم ایف اور اے ڈی بی کی قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کیلئے انشورنس کی تجویز
پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ۔
بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں ۔
آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے نقصان کو کم کرنےکیلئے انشورنس کور کی تجویز دیدی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دے دی۔
، آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کیلئے انشورنس کوور فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
،مطالبہ کیا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے انشورنس کوور لازمی فراہم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ترقیاتی منصوبوں کو بھی قدرتی آفات بارے انشورنس کوور فراہم نہیں کیا جاتا۔
، سیلاب سمیت قدرتی آفات کے باعث پاکستان کو تقریبا ہر سال بڑے نقصانات کا سامنا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں