دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کا متاثرہ آبادی کے انخلا کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے دریا ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین این ڈی ایم اےکو ہدایات کی کہ دریا ستلج میں سیلابی صورتحال سے پنجاب کےمتاثرہ اضلاع سے پھنسے ہوئے افرادکو نکالنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔
، متاثرین کو خوراک، ادویات اور خیمے فراہم کئے جائیں۔
وزیراعظم نےکہاکہ پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنزکو مزید تیز کیا جائے اور متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
،چیئرمین این ڈی ایم اے کو پنجاب کے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں