بارشوں میں 800 اموات اور 1100 زخمی، چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ

ابھی تک بارشوں میں 800 اموات اور 1100 افراد زخمی ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے

ملک میں مون سون سے متعلق این ڈی ایم اے کی طرف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ہے۔
چیئرمین جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں حالیہ مون سون کے 7 اسپیل گزر چکے ہیں،۔
ملک میں مون سون کا 8 واں اسپیل آنے والا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مون سون کا 8 واں اسپیل 2 سے 11 ستمبر تک رہے گا،۔
پاکستان میں مون سون 22 فیصد زیادہ شدت کے ساتھ آیا، ۔
ابھی تک بارشوں میں 800 اموات اور 1100 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں 2100 ٹن ریلیف کا سامان پہنچایا ہے،۔
ہم ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچ کر اس کی مدد کر رہے ہیں۔
کے پی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہترین کام کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں