صدر ٹرمپ نے 7 جنگیں رکوائیں اور پاک بھارت کشیدگی کم کی

میں نے دنیا بھر میں ہونے والی ممکنہ خونریز 7 جنگیں رکوائیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اہم عالمی معاملات پر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قیادت میں دنیا کی 7 ممکنہ جنگوں کو روکنے میں کردار ادا کیا۔
، جن میں پاک بھارت کشیدگی بھی شامل ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 جنگی طیارے تباہ ہوئے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری تنازعات کو صرف طاقت سے نہیں بلکہ تجارتی معاہدوں اور محصولات کی پالیسی کے ذریعے بھی روکا جا سکتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے محصولات اور تجارتی معاہدوں سے یہ کام کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں