لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹول ٹیکس 26 اگست سے بڑھا دیا گیا
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر، ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے لاہور – اسلام آباد موٹروے (M-2) کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کر دیا،۔
نئے نرخ آج 26 اگست سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد اضافے کا حصہ ہے جو 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت کیا جاتا ہے،۔
یہ معاہدہ Build-Operate-Transfer (BOT) بنیاد پر ہے اور اس میں دوسرے آپریشنل سال سے ہر سال شرح میں اضافہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں