رائیونڈ میں دو بھائیوں کے قتل کا معاملہ، مرکزی ملزمان گرفتار
رائیونڈ میں پھل فروشوں کے ہاتھوں دو بھائیوں کے قتل کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور پہنچتے ہی سخت نوٹس لے لیا ۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدرکا کہنا ہے کہ دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی تفتیش فوری طور پر سی سی ڈی کے سپرد کر دی گئی۔
،دو بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس اور تیمور گرفتارکرلیے گئے ہیں۔
ملزم اویس کی نوجوان کوبلا مارنے کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی ،واقعہ میں ملوث اب تک دو ملزمان اویس اور تیمور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
،بقیہ 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
قتل کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی۔خیال رہے کہ لاہور میں پھل خریدنے کے دوران صرف30 روپے کے تنازع پر پھل فروش نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کر کے 2 بھائیوں کو مار ڈالا تھا،
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔رائیونڈ کے علاقے میں دلخراش واقعہ پیش آیا۔
، دو حقیقی بھائیوں کو30روپے کے تنازعے پر بہیمنہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں