پاکستان ماحولیاتی چینلج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، دنیا کو ہماری مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم

پاکستان ماحولیاتی چینلج سے تنہا نہیں، شہباز شریف کا ماحولیاتی تبدیلیوں پر خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی چینلج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا۔
، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چینلج ہے اور پاکستان ماحولیاتی چینلج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا۔
، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے گھر کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
، بادل پھٹنے، فلیش فلڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔
تقریب کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نمایاں کارکردگی پر طلبا میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں