اگلی فصل کاشت کرنےکے پیسے نہیں، پنجاب حکومت نےکسان کو تباہ کرنےکا سوچا ہوا ہے:کسان اتحاد

پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنے کا سوچا، گندم اور کپاس کی پیداوار متاثر

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنے کا سوچا ہوا ہے، ۔
ہمارے پاس اگلی فصل کاشت کرنےکا پیسہ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو کہتے رہےگندم خریدلیں۔
، اب گندم کا ریٹ ایک ہزار روپے تک بڑھ گیا ہے۔
چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو مافیا تک کہا گیا، ہم پرمقدمے درج کرنےکا کہا گیا۔
خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا ملک میں کپاس کی پیداوار 50 فیصد کم ہوئی ہے، اب 5 ارب ڈالر کی باہر سے منگوانی پڑےگی۔
، پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنےکا سوچا ہوا ہے، ہمارے پاس اگلی فصل کاشت کرنے کا پیسہ نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں