بلوچستان بارڈر پر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
بلوچستان کے سرحدی علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے 7 سے 9 اگست کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
، تاہم بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 47 دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں۔
لیکن 15 دن گزرنے کے باوجود افغان حکام یا ان کے ساتھی لاشیں لینے نہیں آئے۔
اور اس دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سرحد پار افغانستان کی حدود میں گلتی سڑتی رہیں۔
25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔
فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردنانہ کاروائی سے پہلے ہی ٹھکانے لگا دینا سیکورٹی اور انٹیلیجینس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں