ڈیمز نہ بننے سے کھربوں روپے مالیت کا پانی سمندر برد ہوگیا

پاکستان میں ڈیمز نہ بننے سے پانی ضائع ہونے کی تشویشناک صورتحال

پنجاب سمیت ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے تاہم دریاؤں میں ڈیمز نہ بنائے جانے کی صورت میں کل ذخیرہ سے زائد پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے،۔
یکم اپریل سے اب تک 11 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں ضائع ہوا اور 1 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اکنامک ویلیو 1 ارب ڈالر ہے۔
ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 16 لاکھ فٹ ہے اور سمندر میں اب بھی 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی گر رہا ہے۔
دریائے جہلم پر منگلا ڈیم 75 فی صد بھر سکا، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ ایکڑ فٹ اور گنجائش 70 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں