24 گھنٹوں میں 363 ملی میٹر بارش، سیالکوٹ میں 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سیالکوٹ بارش ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد شہر کے متعدد علاقے زیر آب

سیالکوٹ میں بارش کا 49 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ میں 363 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ۔
جس نے شہر میں بارش کا 49 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔
میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا بتانا ہے کہ سیالکوٹ شہر میں اس سے قبل سال 6 اگست 1976 کو 339 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
سیالکوٹ شہر میں گزشتہ روز شدید بارش کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں