ماحولیاتی تبدیلی اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کا کہنا: ماحولیاتی تبدیلی کے باوجود معاشی سمت درست

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری معاشی سمت درست ہے اور عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔
، تاہم اس وقت ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ درست وقت پر درست فیصلے ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔
، ہماری معاشی سمت درست ہے، موڈیز نے پاکستان کی رینکنگ کو بہترین قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سمیت دیگر معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں، دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔
جب کہ مالیاتی استحکام منزل نہیں، ایک مسلسل سفر ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ہوگا، اس بجٹ میں ہم نے کوشش کی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی ابتدا کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں