تعلیمی اداروں میں سپلائی کی گئی 1453 کلو منشیات پکڑی، 300 ملزمان گرفتار کیے، اے این ایف

تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کارروائی، سوشل نیٹ ورک گروہ بھی پکڑا گیا

اے این ایف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سپلائی کی گئی 1453 کلو منشیات پکڑی گئی۔
300 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، سوشل نیٹ ورک کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا گروہ بھی پکڑا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجا خرم نواز کی زیرصدارت منعقد ہوا،۔
اس موقع پر اے این ایف کے بریگیڈیئر عمران علی نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اسلام آباد میں بے تحاشہ منشیات ہے، کالجز اور جامعات میں منشیات ہے،۔
یہ بتائیں یہ منشیات کہاں سے آرہی ہے، پہلے تو ہم کہتے تھے افغانستان سے آتی ہے، یہ بھی بتائیں جامعات میں کس طرح منشیات بیچی جارہی ہے۔
چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں منشیات فروش اتنے مضبوط ہوچکےکہ ایک کونسلر کو قتل کردیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں