خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے، پانی میں بھارتی شہریوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے۔
، پانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بارش کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کبھی اتنا پانی نہیں آ یا۔
، بھارت کی طرف سے مزید پانی رلیز ہونے کی امکانات ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے اس سے پہلے دو دفعہ پانی رلیز کیا ہے جس کا انہوں نے ہمیں بتایا ہے مزید بارشیں ہوئیں تو خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے۔
، پانی کافی حد تک اتر گیا ہے، نالوں کے نزدیک جو گھر ہیں ان گھروں میں پانی ابھی کھڑا ہے۔
، پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے، دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کوششیں کر رہی ہے کہ جتنی جلدی ہو پانی نکل جائے۔
، پانی کھڑا ہونے کی زیادہ وجہ مویشیوں کی لاشیں اور کوڑا کرکٹ پھینکا ہوا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں