خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا زلزلے کے جھٹکے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر اپر دیر ، چترال ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
، جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔
دوسری جانب پنجاب کو سیلاب نے گھیر لیاہے، دریائے راوی، ستلج اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۰
، لاہور میں بھی پانی داخل ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے،۔
پنجاب کے 7 شہروں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ، نارووال میں پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ کرتار پور گوردوارہ میں بھی پانی بھر گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں