نواز شریف کی ہدایت: سیلاب کی تازہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں
نواز، شہبازاور مریم کی مری میں ملاقات، نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
مری میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تینوں رہنماوں کی سیاسی اور آئینی امور سمیت سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات چیت ہوئی ۔
جبکہ ملاقات میں نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے وزیر اعظم کو سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی قائد کو سیلاب کی تازہ صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پربریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کے پی اور اب پنجاب میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کااظہار کیا اور وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی ہدایت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں