ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا زور
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے قلیل، درمیانے اور طویل المدت پالیسی وضع کرنا ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کئی نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔
، پانی کے ذخائرکی تعمیروقت کی ضرورت ہے۔ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرناہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور قدرتی آفات سے نمٹںے والے اداروں کو مزید متحرک ہوناہے۔
، متحد ہوکر بڑے فیصلے کرناہوں گے، آنےوالے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فیصلے کرناہوں گے۔
چھوٹے ڈیموں کی تیاری آج سےہی شروع کرنا ہوگی، پانی کو محفوظ کرنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سالوں میں سیلاب سے بچنے کیلئے صوبے اپنی تیاری کریں۔
، آئندہ سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سےنمٹنا ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہورہاہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں