محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں پر فیس پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

مظفرآباد میں محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں پر فیس پابندی نافذ کر دی

محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کو طلبا سے فیس مانگنے پر پابندی عائد کردی
مظفرآباد میں محکمہ تعلیم نےنجی تعلیمی اداروں کو طلبا سےفیس مانگنےپرپابندی عائد کردی،محکمہ تعلیم نے بچوں سے فیس مانگنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق فیس جمع کروانے کی ذمہ داری والدین یا گارڈین کی ہے،۔
بچوں سےفیس مانگناچائلڈ ویلفیئراورتعلیمی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،فیس وصولی کا معاملہ براہ راست والدین سے متعلق ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق بچوں کوفیس کیلئےریمائنڈردینےکیلئےاستعمال نہیں کیاجائےگا،۔
کوئی معلم، سٹاف بچوں کو کلاس میں یاباہرفیس جمع کروانےکانہیں کہیں گے،فیس کےمعاملےپرکوئی اعلان کرنےپرپابندی ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں