تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی: فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن

تربیلا ڈیم پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی رپورٹ

تربیلا ڈیم مکمل طور بھر گیا جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے۔
، تربیلاڈیم میں پانی کی ذخیرہ کرنے کی حد گنجائش 1550 فٹ ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1222 فٹ ہو گئی ہے جبکہ اس میں پانی کی گنجائش 1242فٹ ہے۔
فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق سندھ کے اپر کیچمنٹ ایریا اور دریائے جہلم کے کیچمنٹ ایریاز میں موسم خشک رہے گا۔
فلڈ فورکاسٹنگ دویژن کا کہنا ہے کہ سندھ کے زیریں کیچمنٹ ایریا اور راولپنڈی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں