قادرآباد بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ

ڈپٹی کمشنر کا قادرآباد بیراج پانی کی آمد جائزہ، 12 سو افراد ریسکیو

قادرآباد بیروج کے مقام پر پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 6 لاکھ 60 ہزار کیوسک پر آ گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے قادرآباد بیراج اور مختلف مقامات پر ریسکیو ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے جلاپور بھٹیاں،ٹاہلی گورائیہ، پنڈی بھٹیاں اور دیگر سیلابی علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتک 12 سو سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
، قادرآباد بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، سیلابی ریلا جلاپور اور پنڈی بھٹیاں کی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔
، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 6 فلڈ ریلیف سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، بارہ مقامات پر ریسکیو کے بوٹنگ پوائنٹس قائم ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں