دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پرپانی کا بہاو 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ،ڈی جی پی ڈی ایم اے

دریائے راوی شاہدرہ سیلابی صورتحال، بہاولپور میں آبادیوں میں پانی داخل

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام سے انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہاہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔
، شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہاہے ۔
دوسری جانب بہاولپور میں ایمپریس برج کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوگیا ہے،۔
ساتھ ساتھ پانی کا ریلا متعدد آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ بہاولپور کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے ، ۔
پانی کے بہاو میں روانی اور زمینی کٹاو جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے حفاظتی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔
، بستی یوسف والا، احمد والا میں عارغی بند ٹوٹنے سے پانی ریہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں