وفاقی وزیر عطاء تارڑ سیلاب متاثرین اقدامات اور ریسکیو آپریشنز کی رپورٹ
عطاء تارڑ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وزیراعظم شہباز نے ذاتی دلچسپی لے کر حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔
وزیرآباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطاء اللہ تارڑ نے ڈی سی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے لوگ مشکل میں ہیں۔
،جہاں جہاں لوگوں کو ریسکیو کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر انتظامیہ متحرک ہے۔
، پوری دنیا میں لوگ اس بات کو مانتے ہے کہ جب بھی آفت آتی ہے سب ایک ہو جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر ادارے مکمل طور پر متحرک رہے۔
، پنجاب میں مریم نواز شریف کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔
شہبازشریف اور مریم نواز نے نارووال میں بھی جائزہ لیا ہے، ضلعی انتظامیہ وزیرآباد کو شاباش دیتا ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں